کراچی‘ پنجاب کالونی پر پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر جاری احتجاج ختم،ٹریفک بحال

احتجاج کے دوران پنجاب کالونی سے ڈیفنس موڑ آنیاور جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے تھے

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)کراچی کے علاقے پنجاب کالونی کے مکینوں نے پانی وبجلی بحال ہونے کے بعد 5 گھنٹوں سے زائد احتجاج ختم کردیا۔احتجاج پنجاب کالونی میں واقع ایک بلڈنگ کے مکینوں کی جانب سے کیاجارہاتھا۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران پنجاب کالونی سے ڈیفنس موڑ آنے اور جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے تھے تاہم اب احتجاج ختم ہونے کے بعد ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جمعے کی صبح کے الیکٹرک کی جانب سیکنڈا مافیاکے خلاف کارروائی کی گئی، اس دوران پی این ٹی کالونی کے مکینوں سے کے الیکٹرک عملے کا جھگڑا ہوا، جھگڑے کے سبب ہماری عمارت کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی تھی۔