وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:48

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و مشیرِ وزیراعظم برائے داخلہ پرویز خٹک کی ہمشیرہ جبکہ سابق رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک اور رحمان خٹک کی والدہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر لیگی رہنما پیر ذوالفقار باچا، ن لیگ ضلع نوشہرہ کے صدر صاحبزادہ حمزہ پرویز، جنرل سیکرٹری مشیعت الرحمان، تحصیل پبی صدر کاشف خان، جنرل سیکرٹری ظاہر خان ، تحصیل نوشہرہ سٹی صدر طاہر خان، تحصیل جہانگیرہ یوتھ ونگ صدر فیضان خان، صدر یونین کونسل امان گڑھ نوشہرہ چوہدری خالد، صدر یونین کونسل جلوزئی ظفر خان، صدر پی کے 88 نبی امین اور ضلع نوشہرہ یوتھ ونگ کے انفارمیشن سیکرٹری زرشیر موجود تھے۔