
ہم ملکی خدمت میں ناکام ہو جائیں تو نتائج کے ذمہ دار ہوں گے، وزیراعظم شہبازشریف
اگر ہم ملکی خدمت میں ناکام ہوجائیں تو نتائج کے ذمہ دار ہونگے، عوامی خدمت سے ہی ہم اپنا سر فخر سے بلند کرسکتے ہیں، گفتگو
ہفتہ 12 جولائی 2025 22:00

(جاری ہے)
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، 2023 میں اکثریت کا خیال تھا کہ ملک خدانخواستہ دیوالیہ ہو جائے گا تاہم مجھے یقین تھا کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کریگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے پر ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے، ہم نے ذمہ داری اٹھائی اور متحد ہوکر آگے بڑھنیکاعزم کیا، اللہ تعالیٰ کے فضل سے پٴْرخلوص اور سنجیدہ کوششوں سے ٹیم ورک کے ساتھ مثبت نتائج سامنے آئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے کرپشن اور سفارش کلچر ختم کر کے میرٹ اور شفافیت کو فروغ دیا ہے، ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن نے حقیقت کا روپ دھار لیا، انفورسمنٹ سے صرف ایک شعبے میں محاصل 12 سے بڑھ کر 50 ارب روپے ہو گئے۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے مؤثر اقدامات سے اقتصادی شعبے کے اشاریے بہتر ہوئے، پالیسی ریٹ کم ہوکر 11فیصد کرنے سے لوگ بینکوں سے پیسہ نکال کر سرمایہ کاری کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماہرین کی مشاورت سے اٴْڑان پاکستان پروگرام کو حتمی شکل دینے میں کئی ماہ لگے، اٴْڑان پاکستان ملکی ترقی اور آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے، شرکا کو مختلف شعبوں، وزارتوں اور محکموں میں سیکھنے کاموقع ملے گا۔مزید اہم خبریں
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، میری تجویز ہوگی کہ صوبے میں تبدیلی آئے
-
اگر پی ٹی آئی خود کے پی حکومت گرا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یوآئی خیرمقدم کرے گی
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.