چیف الیکشن کمشنر کا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوراب کی ٹریفک حادثے کے میں وفات پر اظہار افسوس

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال اور الیکشن کمیشن کے افسران و سٹاف ممبران نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوراب محمد اکبر اور ڈیٹا انٹری آپریٹر مسعود احمد کی ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ناگہانی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحومین کی محکمہ کیلئے دی خدمات قابل ستائش ہیں جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحومین کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔