Live Updates

ًمغربی لہر اتوار سے بلوچستان کے شمالی نصف حصے تک پہنچنے کا امکان ہے، علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:55

ؒکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ایک مغربی لہر اتوار سے بلوچستان کے شمالی نصف حصے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ژوب، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، لسبیلہ ڈویژنوں میں گرم مرطوب ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مختلف جگہوں پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ یہ سپیل بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ہفتہ اور اتوار کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ژوب، موسی خیل، شیرانی، لورالائی، بارکھان، کوہلو، ہرنائی، زیارت، خضدار، سبی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، قلات، سوراب، اور جھل مگسی میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ، آواران، اوستہ محمد، لسبیلہ، قلعہ سیف اللہ اور دکی اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سبی میں (32.0 ملی میٹر)، خضدار میں (11.3 ملی میٹر)، لورالائی میں (7.5 ملی میٹر)،بارکھان میں(02.0 ملی میٹر) اور اورماڑہ میں (01.0 ملی میٹر) بارش ریکارڈ کیا گیا۔ڈالبندین میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 45.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات