نئے ڈومیسٹک سیزن میں موجودہ سسٹم کو مزید مؤثر اور منظم بنانے پر توجہ دی گئی ہے،عبداللہ خرم نیازی

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک سیزن میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ موجودہ سسٹم کو مزید مؤثر اور منظم بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈکاسٹ کے 64ویں ایڈیشن میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے آئندہ سیزن 26-2025 کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیزن کے شیڈول کو ترتیب دینے کے عمل پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک متوازن اور بہتر شیڈول تشکیل دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ نے بتایا کہ حنیف محمد ٹرافی کے ذریعے 12 ریجنز کیلئے قائداعظم ٹرافی میں رسائی کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے اور اعلیٰ سطح پر خود کو منوانے کا بہترین پلیٹ فارم میسر آئے گا۔ پوڈکاسٹ میں عبداللہ خرم نیازی کی گفتگو نے شائقین کرکٹ کو آنے والے سیزن کی جھلک دکھائی اور ڈومیسٹک کرکٹ کی ترقی کیلئے پی سی بی کے اقدامات کو اجاگر کیا۔