Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے انتھک محنت نظر آرہی ہے، شازیہ رضوان

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان سے چیمبر آف کامرس اسلام آباد کے وفد نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں ملاقات کی۔ملاقات میں وفد نے شازیہ رضوان کوچیمبر کے حوالے سے بریفنگ دی۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے انتھک محنت کررہی ہیں جوکہ نظر آرہا ہے، کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترقیاتی منصوبے نہ صرف حکومت کی کارکردگی کا آئینہ ہوتے ہیں بلکہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کیلئے بجٹ مختص کیا ہے بلکہ منصوبوں کی نگرانی کا عمل خود مانیٹر کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں انڈر پاسز اور فلائی اوور بننے سے ٹریفک کے بہاؤمیں روانی آ گئی ہے اور عوام کا قیمتی وقت جو سفر میں ضائع ہوجاتا تھا اب وہ بروقت اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے وفد کے ہمراہ آرٹ گیلری میں رکھی گئی تصاویر دیکھیں اور انہیں سراہا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات