ظ*اوکاڑہ محنت کش افراد کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا انقلابی اقدام

ٹ* ضلع بھر کے 2600 فیکٹری ورکرز میں مریم نواز راشن کارڈز تقسیم کیے گئے

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:15

ج اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)اوکاڑہ محنت کش افراد کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا انقلابی اقدام, ضلع بھر کے 2600 فیکٹری ورکرز میں مریم نواز راشن کارڈز تقسیم کیے گئے، ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج اور ایم پی اے میاں محمد منیر نے مستحق فیکٹری ورکرز میں راشن کارڈز تقسیم کیے، اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی ساہیوال میاں ذوالفقار علی، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ رب نواز چدھڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی حسن اصغر سمیت دیگر افسران اور فیکٹری ورکرز اور ان کے اہل خانہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی میاں ذوالفقار علی نے مریم نواز راشن کارڈ کی افادیت بارے تفصیلی بریفنگ دی، فیکٹری ورکرز نے راشن کارڈز کی تقسیم پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر افرادی قوت فیصل ایوب کھوکھر سے اظہار تشکر کیا، ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی میاں ذوالفقار علی نے کہا کہ صوبائی وزیر افرادی قوت فیصل ایوب ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہیں، محنت کش افراد اور ورکرز برادری صوبائی وزیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا عمل جاری ہے، مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے فیکٹری ورکرز کو 3 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جائے گی، اشیائے خورونوش کی خریداری پر 20 فیصد تک رعایت ہوگی،انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ استعمال کرنے والے ورکرز کو 3 لاکھ روپے جبکہ مستقل معذوری کی صورت میں 2 لاکھ روپے انشورنس دی جائے گی، راشن کارڈز کا حق محنت کش افراد کو برسوں پہلے مل جانا چاہیے تھا، محنت کش افراد کے لیے راشن کارڈ کے بہترین اقدام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ محکمہ سوشل سکیورٹی کی جانب سے ورکرز کے بچوں کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ سکول تعمیر کیا جائے گا، اس سکول میں ان کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا، عوامی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے مزید ایک مثالی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

۔۔۔