دو ریاستی حل، سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں بین الاقوامی کانفرنس ری شیڈول

اتوار 13 جولائی 2025 08:50

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق بین الااقوامی کانفرنس کو جولائی کے آخر کے لیے شیڈول کیا گیا ہے، جو اس سے پہلے منسوخ کر دی گئی تھی۔عرب نیوز کے مطابق سفارتکاروں نے عرب نیوز کو تصدیق کی کہ ’دو ریاستی حل کے لیے وزارتی کانفرنس 28 اور 29 جولائی کو ہوگی، اس کی تفصیلات جلد ہی شیئر کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لیے یہ کانفرنس جون میں منعقد ہونی تھی تاہم اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد منسوخ کر دی گئی تھی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے طلب کردہ کانفرنس نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہو گی۔ اس کا مقصد فوری طور پر ایسے ٹھوس اقدامات کو اپنانا ہے جو مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پرعمل درآمد، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازعات کے خاتمے کا باعث بنیں گے۔