ڈپریشن کی وجہ سے کام سے وقفہ لیا، نوشین شاہ کا اعتراف

اتوار 13 جولائی 2025 10:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے ہمت اور بہادری سے اپنی ذہنی صحت کے مسائل پر بات کی اور کام سے وقفہ لینے کے بعد اب دوبارہ کام پر لوٹنے کا عندیہ بھی دے دیا۔نوشین شاہ کا شمار پاکستان کی مایہ ناز اداکاراں میں کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ بے مثال اداکاری اور دیدہ زیب شخصیت کی بدولت اداکارہ مداحوں کے دلوں میں راج کرنے کا ہنر جانتی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم وہ کچھ عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں جسکی وجہ آج انہوں نے کھل کر بیان کردی۔بے باک اور کھری بات کرنے سے گریز نہ کرنے والی نوشین شاہ نے حال ہی میںنجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کرنے کیساتھ اپنی ذہنی صحت کے مسائل پر بھی بات کی۔واضح رہے کہ کئی شاندار پروجیکٹس میں اپنی اداکاری سے داد وصول کرنے والی نوشین شاہ پچھلے تقریبا ایک سال سے اسکرین سے غائب تھیں، اور اب جب وہ واپس آئی ہیں تو انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے حالات اور جدوجہد کے بارے میں بھی کئی انکشافات کردیے۔