اسمگل ہو کرملتان آ نیوالیگانی دار طوطوں اور معصوم پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد

اتوار 13 جولائی 2025 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور سیکرٹری جنگلات ماہی پروری پنجاب مدثرریاض ملک کی ہدایت پر چیف وائلڈلائف رینجر مبین الہی کی سربراہی میں صوبہ بھر میں تحفظ شدہ جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکار ،کاروبار،اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری و ساری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سٹی ریلوے اسٹیشن پر اپنی ڈیوٹی کے دوران پنجروں میں قید سینکڑوں گانیدار طوطوں،چڑیوں اور فنچز پر مشتمل ایک بڑی کھیپ جوکہ ٹرین کے ذریعے سکھر روہڑی سندھ سے ملتان کیلئے لوڈ کی گئی تھی برآمد کر کے ذمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ برآمدہ جنگلی پرندوں کوکینال بنک گارڈن میں فوری طور پرآ زاد کردیا گیاہے۔ وائلڈ لائف رینجرز ملتان نے ریلوے اسٹیشن سے پنجروں میں قید سینکڑوں گانیدار طوطوں،معصوم چڑیوں، فنچز پر مشتمل ایک کھیپ جو کہ برآمد کر کے تمام پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کردئے جبکہ ذمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔