انجمن تاجران کازیرزمین پارکنگ پلازہ کی منظوری کا خیر مقدم ، منصوبے میں سٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کی جائے، اشرف بھٹی

اتوار 13 جولائی 2025 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) آ ل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے پنجاب حکومت کی جانب سے انار کلی بازار سمیت ملحقہ تجارتی مراکز کے لئے زیرزمین پارکنگ پلازہ کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کو بھی مشاورت کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انار کلی سمیت اطراف کے کاروبار ی مراکز میں پارکنگ کیلئے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے تاجر انتہائی مشکلا ت کا شکار ہیں اور ان کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔

پارکنگ پلازہ کی تعمیر تاجروں کا دیرینہ مطالبہ ہے جس پر دہائیوں بعد عملدرآمد کی امید پیدا ہوئی ہے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ یہ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ منصوبہ مکمل ہونے تک سٹیک ہولڈرز کو بھی مشاورت کے عمل میں شامل کیا جائے تاکہ اس منصوبے کا حقیقی مقصد پورا ہو سکے ۔