
فیکٹ چیک کیلئے مشہور گروک جعلی خبریں پھیلانے لگا
گروک کی غلط فیکٹ چیکنگ ایکس پر بحث و مباحثے کا باعث بنی رہی،رپورٹ
اتوار 13 جولائی 2025 14:45
(جاری ہے)
گروک جو ایکس میں براہ راست ضم ہے، خودکار طور پر جواب دیتے ہوئے فیکٹ چیک فراہم کرتا ہے۔ایک صارف نے پوسٹ کیا کہ آپ جعلی تصاویر شیئر کر رہے ہیں، اور گروک کے اسکرین شاٹ کو بطور ثبوت پیش کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ریورس امیج سرچ سے تصاویر کا ماخذ نہیں مل سکا۔
ایک اور موقع پر گروک نے دعوی کیا کہ یہ تصاویر 2021 کی ہیں، جب سابق صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا کیا تھا۔سازشی خیالات رکھنے والی سوشل میڈیا شخصیت میلیسا اوکونر نے چیٹ جی پی ٹی کا ایک تجزیہ حوالہ کے طور پر دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ تصاویر افغانستان انخلا کے دوران کی ہیں۔لیکن غیر جانبدار فیکٹ چیکنگ ادارے پولیٹی فیکٹ PolitiFact نے ان تمام دعوں کو غلط قرار دیا۔ ادارے کے مطابق کیلیفورنیا کے گورنر کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر بالکل درست تھیں، اور انہیں سان فرانسسکو کرونیکل میں شائع کیا گیا تھا۔یہ غلط فیکٹ چیکنگ کئی گھنٹوں تک ایکس پر بحث و مباحثے کا باعث بنی، یہاں تک کہ گروک نے اپنی پوزیشن درست کی۔دیگر چیٹ بوٹس جیسے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل جیمینی کی طرح گروک بھی ایک بڑا لینگویج ماڈل (LLM) ہے، جو انٹرنیٹ سے حاصل کردہ وسیع ڈیٹا کے تجزیے سے اگلا لفظ پیش گوئی کرتا ہے۔ یہی تربیت اس کی تحریروں میں موجودہ معلومات، رجحانات اور تعصبات کی عکاسی کرتی ہے، جس کی وجہ سے یہ غلط بیانی یا ہیلوسینیشن جیسے مسائل کا شکار ہو سکتا ہے۔ٹوئٹر کی سابقہ اے آئی پالیسی ماہر تھیوڈورا سکیاڈاس نے گروک کے حوالے سے کہا کہ یہ چیٹ باٹ کچھ پہلوں میں یہ مددگار ہے، اور کچھ میں نہیں۔ لوگ اب ایسے ٹولز تک رسائی رکھتے ہیں جو فیکٹ چیکنگ کا کام کر سکتے ہیں، جو خوش آئند بات ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کب یہ معلومات غلط ہیں۔گروک کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ یہ دوسرے اے آئی ماڈلز کی طرح سیاسی حساسیت کے حوالے سے رہنما اصولوں پر عمل نہیں کرتا۔ ایلون مسک کی ہدایات کے مطابق، گروک کو سیاسی درستگی سے آزاد رکھا گیا ہے اور وہ مرکزی ذرائع ابلاغ پر شک کرنے کے رجحان پر مبنی ہے۔ اسی سبب گروک نے ماضی میں ہٹلر کی تعریف کی، اور بعض اوقات یہودی مخالف بیانات بھی دہرائے۔گروک کا انحصار عام صارفین کی پوسٹس پر ہوتا ہے، جو اکثر غلط ہوتی ہیں، اور اسی وجہ سے اس کے فراہم کردہ فیکٹ چیکس قابلِ اعتبار نہیں ہوتے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دوحہ میں اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں،،روس
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کو صحت سے متعلق حکمتِ عملی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، آئی ای ڈی
-
کیا حملہ کامیاب رہا ، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو فون
-
واشنگٹن، ٹرمپ کے عشایئے میں مظاہرین کے فلسطین کے حق میں نعرے
-
صدر ٹرمپ کے ساتھی چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک
-
شہزادہ ہیری کی ایک سال بعد والد شاہ چارلس سے چائے پر ملاقات
-
نیپالی مظاہرین نے سابق وزیر اعظم اور اہلیہ کو تشدد کے بعد سڑکوں پر گھسیٹ ڈالا
-
امریکی صدر نے اچانک بھارت سے متعلق اپنا رویہ نرم کر لیا
-
نیپال میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا
-
اسرائیلی حملہ خود مختارملک میں یکطرفہ بمباری تھی، امریکا
-
ایپل نے نئی آئی فون17سیریز اور ڈیوائسز متعارف کرا دیں
-
قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.