جمعیت برادران دہلی اورالمصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے مشترکہ المصطفیٰ دہلی ہسپتال کی افتتاحی تقریب

اتوار 13 جولائی 2025 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب اورجمعیت برادران دہلی کے صدرحاجی محمدصادق دہلوی نے دہلی ہاؤس ناگن چورنگی پرمشترکہ ’’المصطفیٰ دہلی ہسپتال ‘‘کاافتتاح کیا۔اس موقع پرالمصطفیٰ کے صدرڈاکٹرعبدالرحیم،محمدمحبوب خان،احمدرضاطیب،حافظ محمدجواد،معین خان،عبدالغفارسعیدی، امین آدم جی،سفیان میمن، ڈاکٹرنادرخان،معین احمدودیگرموجودتھے۔

ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ سماجی خدمت کاملک گیر ادارہ ہے جس کا دائرہ پاکستان کے چاروں صوبوںسمیت آزادکشمیر تک پھیلاہواہے المصطفیٰ بنیادی طورپرتعلیم اورصحت کے شعبوں میں کام کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

حاجی محمدصادق دہلوی نے کہاکہ ہماراادارہ تقریباًپچاس سال پرانا ہے ہم نے بہت سوچ سمجھ کرالمصطفیٰ سے تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیاہے کیوں کہ المصطفیٰ کے چیئرمین ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب سے ہمارے پرانے تعلقات ہیں اوریہ ہمارے محسن ہیںہمیں اُمید ہے کہ المصطفیٰ کے تعاون سے ہم یہاں ایک معیاری ہسپتال چلانے میں کامیاب ہو جائینگے۔

ڈاکٹرعبدالرحیم نے میزبانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اتنا شاندارادارہ جمعیت برادران دہلی کی ایک گراں قدرکاوش ہے ان شاء اللہ المصطفیٰ ان سے بھرپورتعاون کرے گی۔المصطفیٰ کے سیکریٹری جنرل احمدرضا طیب نے جمعیت برادران دہلی رہنماوں تعلیم،صحت ،اسکیل ڈولپمنٹ ،آئی ٹی سمیت ہر شعبہ میں اپنا بھر پورتعاون کایقین دلایا۔پروگرام کے آخر میں تختی کی نقاب کشائی کی گئی ۔