عبدالقیوم قریشی کے پیٹرول پمپ پر قبضہ کرنے کے واقعہ پرایڈیشنل سیشن جج نے متعلقہ افسران کو نوٹسز جاری کردیئے،17جولائی تک جواب طلب

اتوار 13 جولائی 2025 19:20

ْسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے سنیئر رہنما و سکھر کی معروف کاروباری شخصیت عبدالقیوم قریشی کے پیٹرول پمپ پر قبضہ کرنے والے واقعہ پر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے دائر درخواست پر متعلقہ افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 17جولائی کو طلب کر لیا ، اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے سنیئر رہنما و سکھر کی معروف کاروباری شخصیت عبدالقیوم قریشی نے مینارہ روڈ پر قائم عرصہ کی دہائیوں سے قائم پیٹرول پمپ پر مبینہ قبضہ کرنے والے واقعہ کے خلاف ایڈیشن سیشن جج سکھر کی عدالت میں اپنے وکیل کی معرفت درخواست دائر کی اور عدالت کو واقعہ کی تمام صورتحال و دستاویزات پیش کی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر،ایس ایچ او سی سیکشن،مئیربلدیہ اعلیٰ سکھر مئیر،میونسپل کمشنر سکھر دیگر سرکاری افسران سمیت پی ایس او کے ریجنل آفیسر ضمیر پتافی ، سید محمد طعہ و دیگر کونوٹسز جاری کرتے ہوئے 17جولائی کو عدالت طلب کر لیا ہے دوسری جانب کیس کی سماعت کے بعدپا کستان مسلم لیگ(ن ) کے سنیئر رہنما و سکھر کی معروف کاروباری شخصیت عبدالقیوم قریشی زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے پہلے بھی حق و سچ کا ساتھ دیا تھا اب بھی عدالت سے امید ہے کہ وہ میرے ساتھ انصاف کریگی انہوں نے الزام عائد کہ پیٹرول پمپ پر قبضے کے دوران میرے ذاتی دفتر میں 40لاکھ روپے سے زائد رقم موجود تھی جو ابتک مجھے نہیں ملی ہے اور میرے پیٹرول پمپ پر میونسپل و دیگر عملے نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے یاد رہے کہ09 جولائی 2025 کو ایس ایم سی اہلکاروں نے مشینری سنبھال کر پولیس کی مدد سے پٹرول پمپ پر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور میونسپل کارپوریشن نے اپنا اسٹاف بھی بٹھا دیا ہے۔