جعلی ڈی پی سی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی،اینٹی کرپشن کورٹ سے رجوع کرلیا ہے تاکہ عدالت فوری کاروائی کرسکے ،رانا گلزار تاج

مئیر کراچی اور میونسپل کمشنر کو گمراہ کرکے کونسل سے غلط قرارداد کی منظوری ،مئیر کراچی کے مواخذے کا سبب بن سکتی ہے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پی ایس 118

اتوار 13 جولائی 2025 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)کراچی ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری PS118اورنگی ٹائون نے اینٹی کرپشن عدالت میں کرپشن اور 12سال مفرور رہنے والے افسر کی جعلی انٹریزاور بغیر ایکس پاکستان چھٹی کے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر بارہ سال کی تنخواہیں قسطوں میں ادا کرکے گریڈ 18جعلی ملنے کے بعد سسٹم افسر ہونے کے ناطے 18گریڈ سے 19گریڈ کے لئے سیریل نمبر 4پر رکھ کر نوازنے کی کوششوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ڈی پی سی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔

اینٹی کرپشن کورٹ سے رجوع کرلیا ہے تاکہ عدالت فوری کاروائی کرسکے ۔ عدالت کے حکم پر ہی موصوف فیصل رضوی کی مفروری ، کرپشن ، زمینوں پر قبضوں اور اسٹیٹ ایجنسی کی آڑ میں جوڑ توڑ ۔

(جاری ہے)

بس ٹرمینل میں فراڈ، پی ڈی اورنگی کے آکشن میں فراڈ، مئیر کراچی اور میونسپل کمشنر کو گمراہ کرکے کونسل سے غلط قرارداد کی منظوری جو مئیر کراچی کے مواخذے کا سبب بن سکتی ہے۔

آکشن (جعلی ) جعلی خانہ پری اور ماضی میں ٹھیکداروں سے پول والی پریکٹس دہرا کر دس کروڑ رشوت لینے کے بعد پاسپورٹ رینیول کراکے ملٹی پل ویزے پر بھاگنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے صحافی دوستوں کے رابطہ کرنے پر انہیں بتایا اور ثبوت فراہم کئے۔ تاریخ جوائنننگ اور اسکی تبدیلی کے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم عاشق الیاس کے لیٹر پیش کئے۔

انہوں نے کہاکہ موصوف نے جو میری ایف آئی آر کٹوائی تھی۔ میں نے عدالت کو سی ڈی آر میں لوکیشن پیش کردی ہے جس سے موصوف کی جھوٹی ایف آئی آر ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے جن ریٹائرڈ افسران کے لئے بیان بازی کی انکی سی دی آر بھی پیش کرچکا ہوں کہ وہ کہاں کہاں اور کون دفتر میں موجود انکے لئے رشوت اور جعلی فائلیں تیار کرتے رہے۔ میں نے تو پارٹی کے سامنے اور مئیر کراچی کو بھی اپنے آپکو احتساب کے لئے پیش کردیا ہے اگر جرم ثابت ہوجائے قبضے ثابت ہوجائیں تو سزا دینے میں دیر نہ کی جائے۔

صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ بہت سفارشیں اور کمپرومائز کی کوششیں ہوئی ہیں ۔ بڑے بڑء بازیگر میدان میں کودے ہیں لیکن راجپوت ہوں کسی سودے بازی میں نہیں آئوں گا۔ ایف آئی اے بھی امیگریشن ریکارڈ جمع کرانے والی ہے مجھے حساس اداروں کے افسروں کے فون کرائے گئے۔ میں نے کہاکہ جہاں کہیں حاضر ہوجاتا ہوں اپنی شناخت تو ظاہر کریں ۔ خاموشی چھا گئی۔

فیلڈ مارشل ، کورکمانڈر سندھ کو خط بھی لکھ دیا ہے ملنے کا وقت بھی مانگا ہے ڈائریکٹر نیب سے بی رابطے کرکے جانے والا ہوں کیونکہ کے ایم سی کی بیورو کریسی اینٹی کرپشن پر دبائو ڈال رہی ہے۔ مئیر کراچی نے میری درخواستوں پر کاروائی کی ہوتی تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجاتا۔ پارٹی لیڈر شپ کو بھی حقائق بتا دیئے۔ ساتھیوں کا خون معاف نہیں کریں گے۔

ایس دی پی او کے عملے نے کہا کہ رپورٹ پر ڈیل ہوئی ہے ہمارے نام نہ پتہ چلیں ۔ انہیں بھی اب عدالت آنا ہوگا ۔ ون سائیڈد انکوائری کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی جب مدعی کو ہی نہ بلایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ دھمکیوں سے نہیں ڈرتا کسی کی دل آزاری بھی نہیں چاہتا لیکن جو رات قبر میں لکھی ہے اسے کوئی نہیں ٹال سکتا۔ کسی کے دبائو میں آنا فطرت نہیں ۔

جیالے کوڑے کھا سکتے ہیں کیا میرے گولی نہیں ماری گئی میرے ساتھی شہید نہیں کئے گئے۔ ون میں آرمی ہوں ۔ کچھ لوگ خرید کر انہیں سیاسی رشوت دے کر زمینوں کی بند ر بانٹ کرکے انکے ضمیر خریدے جا سکتے ہیں ۔ بہت کچھ دل میں ہے بڑی بڑی شخصیات کے اس شخص کے پیچھے نام ہیں لیکن اللہ میرے ساتھ ہے۔ ابھی پارٹی شروع ہوئی ہے انجام تک زندگی رہی تو پہنچائوں گا۔

انہوں نے کہاکہ کیونکہ معاملہ اینٹی کرپشن کورت میں ہے اس لئے بہت سے ثبوت پیش نہیں کرسکتا۔قاتل کرپٹ اور مئیر اور میونسپل کمشنر کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والے فیصل رضوی کا نام ای سی ایل میں بھی جلد شامل ہوجائے گا۔اورنگی کو لوٹ کا مال نہ سمجھا جائے ۔ کہاں گئے وہ چھوڑو جو کہتے تھے 35ہزار جعلی لیزیں ہوگئیں تو اس پر موٹیشن اور دیگر کام بھاری رشوتوں کے عوض کیوں ہو رہے ہیں میری معلومات کے مطابق دس سال میں صرف چھ ہزار لیزیں ہوئیں ۔

اس سے زیادہ مان لیں تو بھائی دو ہزار اور بڑھا لو ۔ کے ایم سی کی زمینیں چھن گئیں ۔ گلشن ضیاء ، ساڑھے گیارہ اور متعدد علاقے غلط نقشے اور کچی آبادی اور محکمہ قانون کی عدم دلچسپی سے بلدیہ ان کے مالکانہ حقوق سے محروم ہوگئی۔ ججوں کو مختیار کار غلط بریفنگ دے کر کے ایم سی کے خلاف فیصلے کراگئے۔ کے ایم سی اپیلوں میں نمائشی طور پر گئی کیونکہ قابضین کا تعلق مضبوط شخصیات سے ہے۔

میری آرگنائزیشن اپنے عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے ہم کے ایم سی کے ساتھ پارٹی بننے کو تیار ہیں ۔ اگر صحیح کام کرو تو دشمنی پال لو۔ یہی ہو رہا ہے ہمت نہیں ہاروں گا۔ مئیر کراچی سے کہتا ہوں اہنی زمینیں بچائو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ مجھے کہیں قابض پائیں توزمین آپکی۔ خدمت اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے عوام کی شکایات دور کرتے ہیں ۔

لینڈ گریبرز اور افسر خدمت کرنے والوں کو لینڈ گریبر بنا کر میئر اور میونسپل کمشنر کو مذید ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر ادارے کا نقصان کرنے پر تلے ہیں ۔ جس عمران صدیقی کے جعلی چالان پیش کرکے فیصل رضوی نے انہیں معطل کرایا تھا بغیر انکوائری کے بحال اور ڈی پی سی میں بھی شامل ہیں ۔ جبکہ انکا ریکارڈ مکمل جعلی ہے اسکی بھی تحقیقات کی جائے انہیں اپنے رشتہ دار پی ٹی آئی ایم این اے کے حکم پرکس طرح بھرتی کیا گیا اور بنک و دیگر زرائع سے تحقیقات کرلی جائے۔ دوسرے سیشن میں مذید انکشاف اور ثبوت دوں گا۔