13 جولائی 1931 کا واقعہ دین سے وابستگی،نظریہ اللہ اکبر کی خاطر قربانی کی ناقابل فراموش مثال ہے، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

اتوار 13 جولائی 2025 21:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931 کا واقعہ دین وایمان سے وابستگی اور نظریہ اللہ اکبر کی خاطر قربانی کی ناقابل فراموش مثال ہے، 13 جولائی 1931 کا دن قربانی،غیرت، حریت اور جذبہ ایمانی کی عظیم تاریخ یاد دلاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوا رکو قائداعظم انٹرنیشنل سکول آف لرننگ دنجر کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام پر کٹ مرنے کے جذبہ نے مظالم کے ایوانوں کو ہلاکر رکھ دیا تھا، یہ واقعہ کشمیریوں کی نہ صرف دین سے وابستگی کی علامت بلکہ جذبہ حریت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بنیان مرصوص میں کی وجہ، کشمیریوں کی استقامت اور شہداء کی لہو کی برکت سے مسئلہ کشمیر نے عالمی رائے عامہ کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

میں نے اپنے محدود فنڈ سے 13تعلیمی اداروں کو چھت فراہم کی ہیں۔

وزیراعظم چوہدری انورالحق نیلم کادکھ سمجھتے ہیں اور مسائل کے حل پر توجہ بھی دیتے ہیں، نیلم کی تعمیر و ترقی انکی ترجیحات میں شامل ہے۔دنجر پہنچنے پر سکول انتظامیہ ،شہریوں اور طلباء نے پرتپاک استقبال کیا۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں مالے ڈال کر خوش آمدید کیاگیا۔ سکاوٹ کے چاق چوبند دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی اور قومی و ریاستی ترانے اورنغمے پیش کیے گئے۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ افتخار،صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن آفتاب تبسم، سیاسی وسماجی راہنما شکور بانڈے،مفتی اشفاق،راجہ زاکر،فہد منظور شاہ،جماعت اسلامی ساجد افغانی،حاجی مشتاق، لوکل کونسلر شفاعت حسین،مدثر خان،سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مرتضی ماگرے،ظہور پیرزادہ،رانا۔شاہد صدیقی،نذیر بٹ، ایم ڈی ادارہ راجہ وقار،راجہ دلنواز، مفتی عبیدالرحمن، راجہ وقاص ودیگر نے شرکت کی۔