وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے وادی نیلم میں تجارتی مرکز کا افتتاح کردیا

اتوار 13 جولائی 2025 21:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے وادی نیلم میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور دورایاں میں تجارتی مرکز کا افتتاح کیا۔ اتوار کو دورے کے دوران انہوں نے اے ڈی پی سے شروع کیے جانے والے منصوبہ جات،ڈولی،فٹ پاتھ،سڑک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا ، شہریوں کے مسائل سنے اور متعدد کا موقع پر حل کرنے کے احکامات صادر کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےوزیراطلاعات آزاد کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ قومی فنڈز ریاستی تعمیروترقی پر خرچ کرتے ہوئے پسماندگی کے خاتمہ کو یقینی بنائیں گے ۔شہریوں کے بلند معیار زندگی پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے۔ریاستی ادارے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں حکومتی مشینری کا کلیدی کردار اداء کریں۔ہائیڈرل ور سیاحت کے شعبہ میں ترقی سے ریاستی سطح پر بیروزگاری میں کمی آئے گی۔ہائیڈرل پاورپراجیکٹ جیسے منصوبوں سے خطہ میں خوشحالی آئے گی۔