ٹیرف مذاکرات ناکام ہو جائیں تو یورپی یونین کو امریکا کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے، جرمنی

پیر 14 جولائی 2025 09:50

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) جرمنی نے کہا ہے کہ اگر بڑھتی تجارتی جنگ کے ماحول میں ٹیرف مذاکرات ناکام ہو جائیں تو یورپی یونین کو امریکا کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈی ڈبلیو کے مطابق جرمنی کے وزیرِ خزانہ لارس کلنگبیل نے کہاکہ اگر منصفانہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل نہ ہوں تو ہمیں یورپ میں ملازمتوں اور کمپنیوں کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن جوابی اقدامات کرنے چاہئیں۔