پاکستان، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کی اہم کانفرنس تہران میں شروع ہوگئی

پیر 14 جولائی 2025 14:57

پاکستان، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کی اہم کانفرنس تہران میں شروع ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) پاکستان کی درخواست پر زائرین کے مسئلہ کے حوالہ سے پاکستان، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کی اہم کانفرنس تہران میں شروع ہوگئی، سہ ملکی کانفرنس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی اور عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری شریک ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لئے ایرانی وزارت داخلہ آمد پرایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، پاکستان کی درخواست پر پاکستان، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کی اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں زائرین اور بارڈر ایشوز کے حل کیلئے مربوط اقدامات پر غور کیا جائے گا ۔ سہ ملکی کانفرنس میں زائرین کو مزید سہولت کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایران کے نائب وزیر داخلہ علی اکبر پور جمشیدیان، ایرانی وزیر داخلہ کےسینئر مشیر، نادر یار احمدی، وزارت داخلہ پاکستان کے سیکرٹری خرم آغا اور عراقی وزارت داخلہ کے اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک ہیں۔