گاندربل میں بھارتی پیراملٹری سی آر پی ایف کے تین اہلکار زخمی

پیر 14 جولائی 2025 15:07

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع گاندربل میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار ضلع گاندربل میں زیڈ موڑ ٹنل کے قریب گاڑی الٹنے سے زخمی ہو گئے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی کے لیے تعینات 44بٹالین سی آر پی ایف کی ایک گاڑی ٹنل کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین اہلکارزخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ تینوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر کلاں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔