سانگلہ ہل، جینا مرنا مسلم لیگ(ن)کے سنگ ہے، ہمائیوں مشتاق نمبردار

آبائو اجداد سیاست میں رہے سڑک سے اٹھ کر سیاست میں نہیں آئے، ضلعی صدر لیبر ونگ ننکانہ

پیر 14 جولائی 2025 16:43

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)ممتاز سیاسی و سماجی رہنما، پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبر ونگ کے ضلعی صدر اور گائوں کے نمبردار چوہدری ہمائیوں مشتاق نمبردار نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ساتھ ہے۔ میں نے سیاست سڑک سے نہیں بلکہ اپنے بزرگوں کی سیاسی وراثت سے سیکھی، جو ہمیشہ خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار رہے۔

چوہدری ہمائیوں مشتاق نمبردار نے کہا کہ میں پارٹی کا دیرینہ اور باوفا کارکن ہوں، مسلم لیگ)ن)میری جماعت ہے، اور میاں نواز شریف، مریم نواز شریف اور چوہدری برجیس طاہر میرے قائدین ہیں۔ میں زمانہ طالب علمی سے ہی سیاست میں سرگرم ہوں اور آج بھی اسی جذبے سے عوامی خدمت کے میدان میں موجود ہوں۔انہوں نے واضح کیا کہ بعض دوست بلا اجازت میری تصاویر اشتہارات میں استعمال کر رہے ہیں جو مناسب عمل نہیں۔

(جاری ہے)

میں ضلع کا منتخب عہدیدار ہوں، اور ایسے اقدامات سے اجتناب برتا جائے۔ سیاسی اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ پارٹی نظم و ضبط کا مکمل خیال رکھا جائے۔چوہدری ہمائیوں نے مزید کہا کہ گاں کا نمبردار ہونے کے ناطے میرا جینا مرنا اپنے علاقے اور عوام کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ خاندانی مصروفیات کے باعث کچھ عرصہ عوامی سرگرمیوں میں کمی ضرور آئی، لیکن اب انشااللہ دوبارہ پوری طرح عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا، اور پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کام کیا جائے گا۔

عوامی حلقوں کی جانب سے بھی چوہدری ہمائیوں نمبردار کی پارٹی سے وابستگی، سیاسی تجربہ اور خدمتِ خلق کے جذبے کو سراہا جا رہا ہے۔ ان کا مقف ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کی ترقی کی ضامن جماعت ہے۔چوہدری ہمایوں نمبردار کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ این ای111 میں سابقہ اور موجودہ ترقیاتی کام میاں محمد نواز شریف چوہدری محمد برجیس طاہر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ہیں انشااللہ قائدین کی قیادت میں ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔