Live Updates

ساہیوال ،مون سون سیزن کے دوران مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا جائے، کمشنرساہیوال

پیر 14 جولائی 2025 17:32

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹرآصف طفیل نے علی الصبح بارش کے فوری بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہائی سٹریٹ، جوگی چوک، دیپالپور بازار، سٹی صدر روڈ،تحصیل روڈ اور گلستان روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی مکمل نکاسی تک عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مون سون سیزن کے دوران مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو بارش کے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بارش کے دوران الرٹ ہے اور نکاسی کے اقدامات جاری ہیں۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ ڈسپوزل سٹیشنز پر پمپ بلا تعطل فنگشنل رکھے جائیں۔ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر اشفاق احمد اور حکام بھی ہمراہ تھے۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات