ملک بھر میں چینی کی قلت ،اضافہ بدستورجاری ہے،حاجی حنیف طیب

حکومت گھریلوں استعمال کیلئے چینی سستی ،وافر مقدارمیں دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے ،چیئرمین نظام مصطفی پارٹی

پیر 14 جولائی 2025 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے عوامی اجتماع سے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اورچینی کی قلت ،اضافہ پر اپنے ردرعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پہلے ہی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے،ہرکچھ عرصہ بعدپیٹرولیم مصنوعات،گیس،بجلی اورادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاجاتاہے۔

انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں چینی کی قلت اورقیمتوں میں اضافہ بدستورجاری ہے جس نے عوام کیلئے مزید مشکلات پیداکردی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں جب چینی وافر مقدارمیںموجود تھی،حالانکہ منع کیاگیاتھاکہ باہرنہ بھیجی جائے، لیکن اس توقع پرباہر بھیجی گئی کہ باہر سے ڈالرآئیں گے نتیجہ یہ نکلا کہ ملک میں چینی نایاب اوراورعوام کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے ،اب باہر سے دوبارہ منگوائی جارہی ہے،لیکن کوئی غلطی کوقبول کرنے کو تیارنہیں بس ایک دوسرے کو ذمہ دارقراردیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ ملک میں موجودچینی مافیاکولگام ڈالنا حکومت کیلئے چیلنج بن چکا ہے،چینی بحران پیداکرنے والوںکا تعین کرکے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔انہوںنے کہاکہ حکومت گھریلوں استعمال کیلئے چینی کوسستی اوروافر مقدارمیں دستیابی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔حاجی محمدحنیف طیب کامزید کہنا تھا کہ موجودہ اورسابقہ حکمرانوں کو بڑے بڑے دعویٰ کرنے سے پہلے تحمل یہ سوچنا چاہیے کہ انہوںنے عوام سے کئے گئے وعدوں پرکتنا عمل کیا۔انہوںنے عوامی مسائل کے تدارک کیلئے موثر حکمت عملی بنائے کی ضرورت پرزوردیا۔