
صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کی چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات
پیر 14 جولائی 2025 20:04
(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے یونیورسٹی کی ترقی کے لئے جاری اصلاحاتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں انتظامی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن، طلباء کی تربیت پر مرکوز سرگرمیوں کے فروغ اور فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگراموں کو مضبوط بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔
چیئر مین ایچ ای سی و صدر جامعہ نے اسلامی تعلیم اور عصری اسکالرشپس کے ایک مرکز کے طور پر یونیورسٹی کے منفرد کردار کے تحفظ اور فروغ کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ نئی قیادت کو شفاف، اصول پر مبنی اور منصفانہ فیصلہ سازی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنا چاہئے۔پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے یونیورسٹی کے تحقیقی کلچر کو فروغ دینے سمیت علمی تحقیقات کے لئے سازگار ماحول کو پروان چڑھانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کیمپس کے بنیادی ڈھانچے اور طلباء کی سہولیات کو بہتر بنانے پر بھی فوری توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی سفر کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ طلبا کو پر امن اور تندرست و معاون ماحول فراہم کیا جائے۔صدر اور ریکٹر دونوں نے یونیورسٹی کے مالی استحکام کو بہتر بنانے کی ضرورت سے بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے آمدنی کے نئے راستے کھولنے، اس ضمن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی اور یونیورسٹی کے طویل المدتی ادارہ جاتی استحکام اور خود مختاری کو مضبوط کرنے کے لئے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ جامعہ میں ادارہ جاتی اصلاحات کے سلسلے میں جامعہ اور ایچ ای سی کے مابین تبادلہ خیال و دو طرفہ تعاون جاری رہے گا۔چیئرمین ایچ ای سی نے یونیورسٹی کے صدر کے طلبہ کو ترجیحی اہمیت دینے کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان خلیج کو کم کرنے کے لئے پہلے دن سے ہی خلوص نیت سے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا ایک فعال اور اصلاحات پر مبنی قیادت کا انداز نہ صرف تعلیمی بحالی بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلیمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھی معنی خیز کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے یونیورسٹی کی بہتری کے لئے اصلاحات بابت ایچ ای سی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے خاص طور پر کوالٹی ایشورنس، نصاب کی ترقی اور میرٹ کی بنیاد پر فیکلٹی پروموشنز جیسے شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے چیئرمین ایچ ای سی کی جانب سے مسلسل رہنمائی اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوے معیاری تعلیم، ادارہ جاتی شفافیت، اور کیمپس کے بہترین ماحول کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو بھی دہرایا ۔مزید تعلیم کی خبریں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی ریلیف پیکج ،میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مجبور طلبہ کی سمسٹر خزاں کی فیس معاف کر دی
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،فیصل آباد ڈویژن میں طالبات کے لیے 2 ، طلبہ کیلئے ایک امتحانی مرکز قائم
-
لاہور بورڈ کو پیپرلیس کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا
-
نہم جماعت کی کمپیوٹر کتاب میں 'ماؤس' غلطی پر انکوائری
-
نہم جماعت کی کمپیوٹر کتاب میں مائوس کو ’’چوہا ‘‘لکھ دیاگیا،انکوائری شروع
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کانووکیشن 2025، رجسٹریشن کی تاریخ میں 14 ستمبر تک توسیع
-
خیبرپختونخوا ، بی ایس پروگرام ختم، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کے داخلوں میں 8 ستمبر تک توسیع
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں عشرہ رحمت للعالمینؐ کے بابرکت موقع پر پُروقار اور ایمان افروز نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد
-
پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولزکھل گئے ، پہلے روز حاضری کم رہی
-
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے فپواسا کے نمائندگان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.