لندن ، جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہوائی اڈے پر ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

پیر 14 جولائی 2025 21:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)لندن میں ایسیکس کاؤنٹی میں واقع "ساؤتھ اینڈ" ہوائی اڈے نے اعلان کیا ہے کہ اس کی تمام سرگرمیاں اگلے حکم تک معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب پولیس نے اطلاع دی کہ جنوب مشرقی انگلینڈ کے ساحلی علاقے میں واقع اس ہوائی اڈے پر ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ہوائی اڈے نے "ایکس" پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ... جبکہ پولیس، ایمرجنسی خدمات اور فضائی حادثات کے تفتیش کار اس واقعے سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔

ایسیکس کاؤنٹی کی مقامی پولیس نے کہا ہے "ہم اب بھی ساؤتھ اینڈ ہوائی اڈے میں ایک سنگین حادثے کے مقام پر موجود ہیں۔" پولیس کے مطابق انھیں شام چار بجے سے کچھ پہلے یہ اطلاع ملی کہ ایک 12 میٹر لمبا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تا حال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے۔ یہ ہوائی اڈا لندن کے مشرق میں 56 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔مشرقی انگلینڈ کی ایمبولینس سروس نے بتایا کہ اس نے جائے حادثہ پر چار ایمبولینسیں اور دیگر ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کی ہیں۔ہوائی اڈے کی ویب سائٹ پر درج معلومات کے مطابق، حادثے کے بعد پانچ بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :