مسلم لیگ ن ایک حقیقی عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو ترجیح دی اور عملی اقدامات کے ذریعے عوام کی خدمت کی ہے، محترمہ نازیہ راحیل

پیر 14 جولائی 2025 22:41

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی محترمہ نازیہ راحیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک حقیقی عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو ترجیح دی اور عملی اقدامات کے ذریعے عوام کی خدمت کی ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہر دور میں ملک کی تعمیر و ترقی کو اولیت دی ہے۔ آج پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نہ صرف عوامی مسائل سے باخبر ہیں بلکہ ان کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے صحت، تعلیم، خواتین کے حقوق اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کا آغاز کیا ہے جو آنے والے وقت میں روشن مستقبل کی ضمانت ہوں گے۔مسلم لیگ ن کی پالیسیاں عوام دوست ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ عوام آج بھی اسی جماعت کو اپنی امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں۔ پارٹی قائدین محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی دور اندیش قیادت میں ملک نے جو ترقی کی، وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔