ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام مذہبی جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس 23 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی

پیر 14 جولائی 2025 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام مذہبی جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس 23 جولائی بروز بدھ کو اسلام آباد میں ہوگی، کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر کی جانب سے اے پی سی کی میزبانی کونسل کے بانی رہنما و اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کریں گے۔

(جاری ہے)

کونسل کے مرکزی رہنماں اور جماعتوں کے مرکزی قائدین کے مشورے سے کل جماعتی کانفرنس کا ایجنڈا بھی طے کر لیا گیا ہے، کل جماعتی کانفرنس میں دینی مدارس، نکاح پر سزا، سود کے خلاف اسلامی قوانین کے نفاذ بارے غور و فکر ہوگا اور ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے سد باب کے لیے اقدامات تجویز کیے جائیں گے جبکہ فلسطین، کشمیر جیسے اہم مسائل پر ایک متفقہ موقف اختیار کیا جائے گا۔کانفرنس 23 جولائی کو صبح دس بجے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگی، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی جانب سے مذہبی جماعتوں کے قائدین کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔۔