Live Updates

فرانسیسی صدر نے پاک بھارت جنگ کو شدید فضائی لڑائیوں میں شامل کرلیا

اس دنیا میں آزاد رہنے کے لیے آپ کا طاقتور ہونا ضروری ہے ،قوم کو مضبوط ہوناپڑیگا،خطاب

پیر 14 جولائی 2025 23:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مئی میں ہونیوالی پاک بھارت جنگ کو حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائیوں میں شامل کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے فرانس کے دفاعی اخراجات بڑھانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔صدر میکرون نے طے شدہ 2030 کے منصوبے سے 3 سال قبل ہی 2027 تک دفاعی اخراجات دگنے کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں فوجی بجٹ 32 ارب یورو تھا جو 2027 تک بڑھا کر 64 ارب یورو کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر نے عالمی منظرنامے کو بیان کرتے ہوئے دفاعی اخراجات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر میکرون نے عالمی منظرنامے میں پاکستان بھارت جنگ کا بھی ذکر کیا اور پاک بھارت جنگ کو حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائیوں میں شامل کیا۔فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ہم نے ایران پر بمباری، بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپیں جن میں حالیہ دہائیوں کی شاید سب سے شدید فضائی لڑائی شامل ہے، یوکرین جنگ سمیت بڑے تنازعات کے پھیلا ئوکا مشاہدہ کیا۔صدر میکرون نے کہا کہ لہذا اس دنیا میں آزاد رہنے کے لیے آپ کا طاقتور ہونا ضروری ہے اور اس کے لیے قوم کو مضبوط ہونا پڑے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات