پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 20رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے سلیکشن کیمپ کے بعد نام شارٹ لسٹ کیے

پیر 14 جولائی 2025 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پہلے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ممکنہ قومی ویمنز کرکٹرز کا اعلان کردیا۔پی بی سی سی کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے میرپور آزاد کشمیر میں سلیکشن کیمپ کے بعد نام شارٹ لسٹ کیے، خواتین بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 2025کے لئے 20ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے، حتمی اسکواڈ کا اعلان 15اکتوبر 2025کو کیا جائے گا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈ کپ 10سے 25نومبر تک نیپال اور بھارت میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پی بی سی سی کے مطابق شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں بی 1اور بی 2کیٹیگری کی 7، 7کھلاڑی شامل ہیں، بی 3کیٹیگری کی 6کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ بی 1کیٹیگری کی کھلاڑیوں میں بشری ظہور، بسمہ حسین، شمیلہ کرن، رمشہ شبیر، سمیرا ملک، عیشال فیصل اور قندیل فاطمہ، بی 2کیٹیگری میں نصرت بتول، نمرہ رفیق، ایمان ارشد، میراب اشرف، حوریہ ملک، سعدیہ خالد اور رابعہ جاوید ہاشمی شامل ہیں۔کونسل کے مطابق بی 3کیٹیگری میں مریم خان، آرمین طارق، نور فاطمہ، مہرین علی، نیشا بخش اور مریم جہانگیر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔