
کراچی میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعلیٰ سندھ کا جائزہ اجلاس
شاہراہ بھٹو ایکسپریس وے کو دسمبر 2025 تک عوام کیلیے کھول دیا جائے، مراد علی شاہ
پیر 14 جولائی 2025 23:30

(جاری ہے)
نیو لنک روڈ منصوبہ نیشنل ہائی وی( این 5) کو موٹر وے ایم 9 سے منسلک کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے جس کا بڑا حصہ مکمل ہو چکا ہے۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پورٹ قاسم، کراچی کے صنعتی علاقوں اور ملک کے بڑے شاہراہی نیٹ ورک کے درمیان سامان اور مسافروں کی آمدورفت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔یہ راہداری چار رویہ دو طرفہ سڑک میں تبدیل کی جا رہی ہے جو پہلے موجود تنگ اور خستہ حال راستوں کی جگہ لے گی۔ یہ راستے طویل عرصے سے صنعتی و تجارتی ٹریفک میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ سڑک موٹر وے ایم 9 (کراچی-حیدرآباد) اور نیشنل ہائی وے این 5 کے درمیان ایک براہِ راست اور مثر رابطہ فراہم کرے گی جس سے سفر کا دورانیہ نمایاں طور پر کم ہو جائے گا اور پورٹ قاسم سے موٹر وے نیٹ ورک اور دیگر اہم مقامات تک سامان کی ترسیل میں سہولت پیدا ہوگی۔نیو لنک روڈ منصوبہ 22 کلومیٹر طویل ہے اور تکمیل کے قریب ہے۔ موٹر وے ایم 9 پر نئے انٹرچینج (کلومیٹر 34+740) پر بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ یہ منصوبہ 3.53 ارب روپے کی لاگت سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ ای) اور اس کے شراکت دار ایف ڈبلیو او کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے۔وزیراعلی کو بریفنگ دی گئی کہ انٹرچینج کی تعمیر کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ساتھ بانڈ، موٹر وے ایم 9 پر پل اور نارتھ بانڈ۔ ساتھ بانڈ حصے پر کام جاری ہے اور توقع ہے کہ اگلے ماہ مکمل ہو جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعلی نے پی پی پی یونٹ کو ہدایت دی کہ کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ وہ 25 جولائی کو سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی لنک روڈ کے کھلنے کے بعد پرانی لنک روڈ کو بند کر دیا جائے گا۔پل اور نارتھ بانڈ حصوں پر تعمیراتی کام 24 اپریل 2025 کو شروع ہوا اور یہ کام تسلسل سے جاری ہے۔ وزیراعلی نے پی پی پی یونٹ کو ہدایت دی کہ اکتوبر 2025 کے آخر تک مکمل انٹرچینج کی تعمیر مکمل کی جائے تاکہ ایم 9 موٹر وے پر ٹریفک کی روانی بہتر ہو سکے۔ نئی لنک روڈ کے کھلنے کے بعد پرانی سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا۔39 کلومیٹر طویل، جدید سہولیات سے آراستہ، تین تین لینز پر مشتمل اور کنٹرولڈ ایکسیس ہائی اسپیڈ سڑک شاہراہِ بھٹو ایکسپریس وے اب تک 82 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔ یہ سڑک ڈی ایچ اے کورنگی کو حیدرآباد موٹر وے ایم 9 کے قریب کاٹھوڑ کے مقام پر جوڑتی ہے۔ اس منصوبے میں چھ انٹرچینجز، متعدد ٹول پلازہ اور دیگر سہولیات شامل ہیں جو کراچی میں ٹریفک کی روانی اور صنعتی رابطے کو بہتر بنانے کے لیے تیار کی جا رہی ہیں۔اس ایکسپریس وے کا پہلا حصہ قیوم آباد سے قائد آباد تک 99 فیصد مکمل ہو چکا ہے جبکہ قائد آباد سے کاٹھوڑ تک دوسرا حصہ 65 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ ای بی ایم، شاہ فیصل اور قائد آباد کے انٹرچینج مکمل ہو چکے ہیں جبکہ جام صادق اور میمن گوٹھ کے انٹرچینج پر کام تیزی سے جاری ہے اگرچہ یوٹیلیٹی لائنز کی منتقلی اور ییلو لائن کوریڈور کے ساتھ بیک وقت کام کی وجہ سے کچھ تاخیر ہوئی ہے۔4 کلومیٹر طویل اور ملیر ندی کے کنارے مقامی دیہات کو محفوظ بنانے کے لیے تعمیر کیا جانے والا سموں گوٹھ ایلیویٹڈ اسٹرکچراگست 2024 میں شروع ہونے کے بعد سے اب تک 48 فیصد کام مکمل کر چکا ہے۔ ایم 9 پر کاٹھوڑ انٹرچینج کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور محکمہ خزانہ نے وقت پر تکمیل یقینی بنانے کے لیے مسابقتی بولی کا عمل منظور کر لیا ہے۔کورنگی کاز وے برج کا منصوبہ تیزی سے مکمل ہونے کے مراحل میں ہے جس کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ یہ منصوبہ 6.1 ارب روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے اور اس میں 26 میٹر چوڑا پل شامل ہے۔ اس کی تکمیل نومبر 2025 تک متوقع ہے۔ شاہراہِ بھٹو اور کورنگی کاز وے کے سنگم پر قائم جنکشن کی انتظامی منظوری دے دی گئی ہے اور ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے۔ تعمیراتی کام اگست 2025 کے وسط میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ پل کے مکمل ہونے کے بعد موجودہ کاز وے سڑک بند کر دی جائے گی۔وزیراعلی مراد علی شاہ نے ان منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، ٹریفک کے دبا کو کم کرنے اور بہتر روابط کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ان تمام منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ پائیدار شہری ترقی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مضبوط کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.