امن وامان کی صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی،طارق مدنی

پیر 14 جولائی 2025 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے بلوچستان لہولہان ہے اس کے باوجود بھارتی دہشت گردی کے سدباب کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز معصوم لوگوں کے جنازے اٹھ رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی امن سیکریٹریٹ شیرشاہ میں مفتی محمد عدنان مدنی اسلم خان فاروقی و دیگر کے ہمراہ بھارتی دہشت گردی کے حوالے سے میڈیا ایکٹیویسٹ عبد الکبیر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا طارق مدنی نے کہا کہ کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ لائق تحسین ہے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم متحد و پرعزم ہے اور شہدا وطن کی عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لیے موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے ان کا کہنا تھا کہ اگر حکمران بھارتی دہشت گردی کا سدباب اور عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو انہیں اقتدار سے چمٹے نہیں رہنا چاہیے عوام پہلے ہی عوامی مینڈیٹ کی چوری کے باعث حکمرانوں سے سخت بیزار ہیں۔