Live Updates

ڈپٹی سپیکر بلوچستان کی صحبت پور میں بارشوں سے سےمواصلاتی نظام متاثر ہونے پر جلد بحالی کی یقین دہانی

پیر 14 جولائی 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے صحبت پور میں بارشوں سے سےمواصلاتی نظام متاثر ہونے پر شہریوں کو جلد بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکرنے شدید بارش سے تباہی پر متعلقہ حکام سے رابطہ کیااورہدایت کی کہ صحبت پور میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں،پی ڈی ایم اے، کیسکو، ریسکیو سروسز اور تمام متعلقہ ادارے فوری اپنا فعال کردار ادا کریں۔

ڈپٹی اسپیکر نے ڈپٹی کمشنر صحبت پور، کیسکو چیف کو بھی معاملے کودیکھنے کی ہدایت کی اور کہاکہ بجلی کی فوری بحالی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔بارش سے رابطہ سڑکیں بھی شدید متاثر ہوئی ہے یہ صرف صوبائی نہیں، انسانی بحران ہے، فوری اقدام ضروری ہے میں خود صورتحال کی نگرانی کر رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ صحبت پور کی عوام اکیلی نہیں، میں ان کے ساتھ ہوں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات