نیشنل فزیکل ڈس ایبلڈ چیمپین شپ، ملتان اور بہاولپور ریجن کے ٹرائلز مکمل

پیر 14 جولائی 2025 19:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) پاکستان فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی نیشنل فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپین شپ کے لیے ملتان اور بہاولپور ریجن کی ٹیموں کے لیے نیو ٹیلنٹ کے ٹرائلز ڈسڑکٹ سپورٹس گراونڈ ملتان میں منعقد ہوئے۔ ان ٹرائلز کی نگرانی محمد جمیل کامران ریجنل ہیڈ ملتان بہاولپور ریجن نے کی ،جبکہ ملتان ڈسڑکٹ کے پی سی بی کوچ عامر سجاد نے بھی ٹرائلز میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی میں انٹر نیشنل ڈس ایبلڈ کھلاڑی محمد مطلوب اور محمد شہزاد شامل تھے، جبکہ منظور لطیفی نے کھلاڑیوں کے کاغذات کی سکرونٹی کی۔ اس موقع پر محمد جمیل کامران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائلز کا مقصد میرٹ پر ٹیموں کا انتخاب ہے ۔نئے ٹیلنٹ کے لیے ٹرائلز اور پریکٹس میچز کرانا ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ پاکستان کو بہترین کھلاڑی فراہم کرسکیں۔ پی سی بی ڈسڑکٹ کوچ عامر سجاد نے فزیکل ڈس ایبلڈ کھلاڑیوں کے جوش و جذبہ کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔