ظ*حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں ہونے والے نقصانات کی تازہ تفصیلات جاری کردی گئی

T ملک بھر میں 111افراد ذندگی کی بازی ہار گئے

پیر 14 جولائی 2025 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں ہونے والے نقصانات کی تازہ تفصیلات جاری کردی گئی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 111 افراد ذندگی کی بازی ہار گئے، رپورٹ پنجاب میں 40، خیبرپختونخوا میں37سندھ میں17بلوچستان میں 16گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایک اموات ہوئی، جاں بحق ہونے والوں میں 53 بچے، 19 خواتین اور 39 مرد شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق بارشوں سے ابتک 212 افراد ذخمی ہوئے،زخمیوں میں 83 بچے، 48 خواتین اور 81 مرد شامل ہیں، پنجاب میں حالیہ بارشوں سے 111 افراد ذخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں 55 سندھ میں 37 بلوچستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد ذخمی ہوئے،حالیہ بارشوں سے پنجاب میں 57 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا،رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 68 مقانات مکمل جب کہ 82 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے،بلوچستان میں 8 مکانات مکمل اور48 مکانات کو جزوی نقصان پہنچابلوچستان میں ایک پل کو بھی نقصان پہنچا،گلگت بلتستان مین 32 مکانات کو مکمل اور 33 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، آزاد کشمیر میں 4 مکانات کو مکمل اور 45 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، حالیہ بارشوں کے دوران ملک بھر میں 21 ریسکیو آپریشن کئے گئے،رپورٹ کے مطابق10آپریشن خیبرپختونخوا 3 آپریشن سندھ اور اسلام آباد، بلوچستان اور پنجاب میں 2 ریسکیو آپریشن ہوئے،گلگت بلتستان میں ایک ریسکیو آپریشن ہوا، مجموعی طور پر 245 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔