سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب شازیہ رضوان کی زیرصدارت اجلاس، 14اگست یومِ آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

پیر 14 جولائی 2025 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب شازیہ رضوان نے 14اگست یومِ آزادی پاکستان کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس ویمن ونگ اور (پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی عہدیداران نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں کثیر تعداد میں شرکت کی اور یقین دہانی کروائی کہ 14اگست کی تقریب بھرپور طریقے سے منائیں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری پنجاب شازیہ رضوان نے اظہارِ اطمینان اور خواتین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شازیہ رضوان نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کے تہوار دھوم دھام سے مناتی ہیں، انشاء اللہ ہم بھی اپنا یوم آزادی روایتی جوش و جذے سے منائیں گے۔ صبح کا آغاز ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعائیہ تقریبات سے ہوگا،ریلیاں،جلسے جلوس اور پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا، یہ ملک ہمارے بزگوں نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا ہے اور اس وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہمارا یہ فرض ہے کہ اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔