پی ٹی آئی کی سیاست کی جڑیں نفرت پر مبنی ہیں،بیرسٹردانیال چوہدری

منگل 15 جولائی 2025 01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی سیاست کارکردگی یا عوامی تحفظات کو دور کرنے کے بجائے نفرت اور دھمکیوں پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عوام کے مسائل کا حل پیش کرنے کے بجائے ذاتی لڑائی جھگڑے اور تفرقہ انگیز بیان بازی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں انہیں کچھ عوامی حمایت حاصل ہوئی لیکن اب اکثریت نے ان کی حقیقت دیکھ کر ان کے کھوکھلے نعروں کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی طویل حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ سال اقتدار میں رہنے کے باوجود ان کا گورننس ریکارڈ صفر ہے۔