شام میں دروز کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

منگل 15 جولائی 2025 15:00

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شامی نظام کے لیے ایک واضح پیغام اور انتباہ کے طور پر شام میں اہداف پر حملہ کیا۔ ہم شام میں دروز کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسرائیل ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ شام کے جنوب میں فوجی خطرے کی اجازت نہیں دے گی۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج نے پہلے اس وقت ٹینکوں پر حملہ کیا جب وہ السویدا کے علاقے کی طرف بڑھ رہے تھے کیونکہ جنوبی شام کے علاقے میں ان وسائل کی موجودگی اسرائیل کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔