
اسرائیل کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کبھی نہیں بھول سکتے.ایرانی صدر
صہیونی حکومت مسلم ممالک کے درمیان تقسیم اور کمزوری پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی ناگزیر ہے .وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
میاں محمد ندیم
منگل 15 جولائی 2025
16:05

(جاری ہے)
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں عظیم فتح کی مبارک باد دی اور کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر سمیت پوری قوم نے جارحیت کا خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا خامنہ ای کی دانشمندانہ قیادت اور آپ کی بہترین حکمت عملی نے جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، جو امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے. محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے ایران پر حملے کی ہر فورم پر پر زور مذمت کی پاکستانی پارلیمنٹ نے سب سے پہلے ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی اور ایران کے اپنے دفاع کے جائز حق کی حمایت کی انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو نیک خواہشات اور احترام کا پیغام پہنچایا. ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں پاکستان نے جنگ کے دوران جس طرح ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتے صہیونی حکومت مسلم ممالک کے درمیان تقسیم اور کمزوری پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی ناگزیر ہے مسلم حکومتیں اسلامی اتحاد کی اہمیت کو پوری طرح سمجھ جائیں تو وہ صہیونی حکومت کے خلاف ایک متحد محاذ بنا سکتی ہیں. صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور پاکستان کے درمیان موجودہ دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون کو وسیع کرنے کے لیے سفارتی تبادلوں اور تعمیری مکالمے کی اہمیت پر زور دیا مسعود پزشکیان نے اسرائیلی مسلط کردہ جنگ کے دوران پاکستان کی مخلصانہ حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں.
مزید اہم خبریں
-
دروز برادری کا تحفظ اور سرحدی سلامتی اولین ترجیح، اسرائیل
-
آئی ایم ایف کے اعتراض پر 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ واپس
-
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری 2 سے 3 ماہ میں مکمل کرنیکا ہدف مقرر کردیا
-
قصور، ہسپتال میں وارڈ بوائے کی 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
-
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) طلب کرلیا
-
ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کا انکار،حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے لیا
-
ترکیہ کی ترقی ہمارا رول ماڈل ہے، ترک عوام ہمارے دلوں کے انتہائی قریب ہیں، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
مظفر گڑھ، مدرسے کے 4 بچوں کیساتھ ڈھائی ماہ تک بدفعلی کرنے والے 2 اساتذہ گرفتار
-
الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کے اثاثوں سے متعلق کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی
-
راولپنڈی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 26 نومبر احتجاج کے 14 مقدمات میں ضمانت خارج
-
وزیر تجارت جام کمال خان کی برطانیہ کے ہائوس آف کامنز میں پاکستان بارے آل پارٹی پارلیمانی گروپ کے اراکین سے ملاقات
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.