ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کا انکار،حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے لیا

منگل 15 جولائی 2025 17:14

ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کا انکار،حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)حکومت نے درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کے انکار کے بعد چینی کی درآمد کے لیے جاری کیا جانے والا ٹینڈر واپس لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے کر 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری کیا ہے اس حوالے سے انٹرنیشنل سپلائرز سے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے 22 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا حتمی فیصلہ کیا تھا جس کے لیے تمام ڈیوٹیز معاف کردی تھیں اور ٹی سی پی نے 11 جولائی کو 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر جاری کیا تھا تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چینی کی درآمد کی اجازت کے باوجودچینی کی ایکس مل قیمت پہلیکے مقابلے زیادہ مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی کی برآمدکی اجازت کے وقت مقررہ قیمت کے مقابلے ایکس مل قیمت میں 25 روپیکلو کا اضافہ ہوا ہے، اس سال مارچ میں حکومتی اعلان کردہ قیمت کے مقابلے ایکس مل قیمت میں 6 روپے کلو اضافہ ہوا ہے۔کابینہ دستاویزکے مطابق وفاقی حکومت نے جون24 میں چینی کی ایکس مل قیمت 140روپے فی کلو مقرر کی تھی اور مارچ 25 میں حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 159 روپیکلو مقررکی جب کہ حکومت نے شوگرملوں کے ساتھ چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپیکلو مقررکی ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے گزشتہ روز چینی کی نئی ایکس مل قیمت مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ حکومت نیجون 2024 میں چینی برآمد کرنے کی منظوری کا عمل شروع کیا تھا، حکومت نے جون تا اکتوبر2024 مجموعی طور پرساڑھی7 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔