Live Updates

سانحہ سوات، تحقیقاتی رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع

منگل 15 جولائی 2025 17:14

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)سانحہ سوات کی تحقیقات اور دریاؤں کو محفوظ بنانے سے متعلق سماعت کے دوران 384 صفحات کی تحقیقاتی رپورٹ پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔رپورٹ میں سیلاب سے پہلے اور بعد میں کی گئی تیاریوں اور واقعے کے بعد حکومتی اقدامات اور معطل افسران کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے 10 افسران اور ذمے دار افراد کے بیانات قلمبند کیے، سانحہ سوات کے 3 دن بعد وزیراعلیٰ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ہدایت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعیکی تحقیقات میں محکموں کے افسران کو الگ الگ تفتیش کے لیے بلایا گیا۔رپورٹ کے مطابق سانحہ سوات سے قبل کیے گئے اقدامات اور نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بارش کی پیشگوئی اور دفعہ 144 کے نفاذ کے اعلامیے بھی عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں سے متعلق پیشگی آگاہی پیغامات کے ثبوت بھی عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات