اسرائیل نے غزہ میں بسے فلسطینیوں کیلئے سمندر تک رسائی بھی بند کردی

غزہ کے ساحل پر بیٹھنا یا مچھلی پکڑنا خطرناک ہے،اسرائیلی فوج کی وراننگ جاری

منگل 15 جولائی 2025 22:00

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)اسرائیل نے غزہ میں بسے فلسطینیوں کے لیے سمندر تک رسائی بھی بند کردی۔اماراتی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے وارننگ جاری کردی کہ غزہ کے ساحل پر بیٹھنا یا مچھلی پکڑنا خطرناک ہے۔اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کا غزہ کے ساحل پر جانا، نہانا اور بیٹھنا موت کو دعوت دینے کے مترادف قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھوک و افلاس کا شکار فلسطینیوں پر خوراک کا آخری سمندری ذریعہ بھی بند کر کے ان کی سمندر تک رسائی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ماہی گیری پر پابندی کی وجہ سے ہزاروں فلسطینی واحد روزگار سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔اماراتی اخبار کے مطابق سمندر کنارے بیٹھے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج متعدد ہولناک حملے کرچکی ہے۔اماراتی اخبار کے مطابق اسرائیل نے بمباری سے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیاں تک تباہ کردیں، اسرائیل اب تک فلسطینیوں کی 95 فیصد کشتیاں تباہ اور 210 فلسطینی ماہی گیر شہید کرچکا ہے۔ فلسطینیوں نے شکوہ کیا ہے کہ سمندر کے بغیر بھوک سے مر جائیں گے، سمندر ہمارا واحد سہارا تھا، وہ بھی چھینا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :