Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نواز اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم سیاسی و انتظامی امور پر ملاقات

منگل 15 جولائی 2025 22:55

ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی اور انتظامی صورتحال، مون سون کے دوران حکومتی اقدامات، مہنگائی، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے مون سون کے دوران حکومت پنجاب کے مؤثر اقدامات کو سراہا اور کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر سطح پر بروقت اور مؤثر فیصلے کیے۔

انہوں نے مہنگائی، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خاتمے کے لیے ’’پیرا‘‘ جیسے مؤثر ادارے کے قیام پر خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پیرا جیسے شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو براہِ راست ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے ہر فرد کی فلاح میری اولین ترجیح ہے اور یہی سوچ ہر پالیسی اور فیصلے کی بنیاد ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میرا نصب العین ہے، ہم سیاست سے بالاتر ہو کر صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں ہر طبقہ اطمینان کا اظہار کر رہا ہے۔ پہلی بار ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ صرف لاہور یا بڑے شہروں تک محدود نہیں بلکہ پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے کو شامل کیا جا رہا ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات