
پی ٹی سی ایل گروپ نے ٹی پی ایل کارپوریشن اور ذیلی اداروں کو ایم ٹو ایم ڈیوائسز، ڈیٹا سینٹر سروسز اور مینیجڈ کنیکٹیوٹی سہولیات فراہم کر دیں
منگل 15 جولائی 2025 21:10
(جاری ہے)
اس اشتراک کے تحت پی ٹی سی ایل گروپ ٹی پی ایل کارپوریشن کو مربوط ٹیکنالوجی سہولیات فراہم کرے گا، جو اس کی آپریشنل توسیع، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مستحکم کرنے اور ملک بھر میں جدید ترین کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کو ممکن بنائیں گی۔
اس موقع پر گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر، پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G، آصف احمدنے کہا، ’’پی ٹی سی ایل گروپ پاکستانی کاروباری اداروں کو جدید اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ہم اپنے وسیع نیٹ ورک، انٹرپرائز گریڈ ڈیٹا سینٹرز، اور مینیجڈ سروسز کی مدد سے ٹی پی ایل کارپوریشن کے لیے بہترین کارکردگی اور جدت کی راہ ہموار کریں گے۔ ہمیں ان کا قابلِ اعتماد ٹیکنالوجی پارٹنر بننے پر فخر ہے۔‘‘ٹی پی ایل کارپوریشن کے سی ای او، علی جمیل نے کہا، ’’ٹی پی ایل میں ہر کام میں جدت اور کارکردگی کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ کے ساتھ شراکت داری سے ہمیں قابلِ اعتماد، محفوظ، اور سمارٹ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ذریعے اپنے آپریشنز کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا موقع ملے گا۔ یہ اشتراک ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیات کے شعبے میں قائدانہ کردار حاصل کرنے کی ہماری دیرینہ حکمت عملی کا حصہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس بامقصد سفر میں ہمیں پی ٹی سی ایل گروپ کا طویل ساتھ میسر رہے گا۔‘‘یہ شراکت داری دونوں اداروں کی صنعتوں کو بدلنے اور قومی مسابقت کو بلند کرنے میں مددگار سمارٹ، محفوظ، اور قابلِ توسیع ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کے ذریعے جو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو فروغ دینے کے مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائے چناب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،ایف ایف سی یومیہ رپورٹ
-
سیالکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی ، سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم گرفتار
-
خیبر پختونخوا کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کی روسی ماہرین تحقیقات کریں گے
-
کچھ لوگ جھوٹی خبروں سے سوسائٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ‘ عظمی بخاری
-
اربوں روپے کی درآمدی گندم خراب ہونے کے باعث فروخت نہ ہونے کا انکشاف
-
بانی پی ٹی آئی 9مئی پر ندامت،شرمندگی اورمعافی کا اظہار کریں تو بات آگے چل سکتی ہے‘ رانا تنویر حسین
-
پاکستان اور ایران کا مضبوط تعلقات کا عہد ، صدارتی دوروں کے معاہدوں پر عمل درآمد کا عزم
-
ٹک ٹاک کا صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ
-
سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی، 16 لاکھ افراد کو خطرہ، کچے کے علاقوں سے انخلا شروع
-
میرا شہر پی ٹی آئی، ٹھیکیدار اور بیورو کریٹس نے ملکر تباہ کیا، پیچھا نہیں چھوڑوں گا، خواجہ آصف
-
صدر زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی
-
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کیلئے مفت کالنگ سہولت میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.