سفیر رحیم حیات قریشی کی سفیر سٹیفن کلیمنٹ سے پاکستان کے دورے کے بعد فالو اپ ملاقات

منگل 15 جولائی 2025 22:50

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کے لئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے عدم پھیلائو اور تخفیفِ اسلحہ سفیر سٹیفن کلیمنٹ سے ان کے پاکستان کے دورے کے بعد فالو اپ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق دونوںسفراء نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان روابط کو مزید گہرا اور تعاون کے امکانات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔