nشہید11 سالہ معصوم طالب علم مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گوریہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے،وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو

منگل 15 جولائی 2025 23:15

} کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) بلوچستان عوا می پارٹی کے سنئیر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ شہید11 سالہ معصوم طالب علم مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گوریہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بناکر انہیں عبرتناک سزا دلوائی جائی* اپنے جاری کردرہ بیان میں سابق وزیرداخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ 11 سالہ معصوم مصور خان کاکڑ کے اغوا اوربہیمانہ قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری سی ٹی ڈی سمیت دیگرسیکورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گوریہ اور ان کی ٹیم کی کامیاب کارروائی اوراس گھناونے عمل میں ملوث ملزم کی گرفتارکا عمل قابل ستائش ہے گرفتار ملزم کے اعترافی بیان میں ملزم اس درندگی کا اعتراف کررہا ہے میری سی ٹی ڈی اور دیگر سیکورٹی فورسز سے یہی امید ہو گی کہ وہ اس اندوہناک واقعے میں ملوث دیگرافراد کو بھی فوری گرفتار کرکے ناصرف انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکریں بلکہ انہیں عبرتناک سزا بھی دی جائے تاکہ ایسے واقعات کی سرکوبی ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ اعتراز گوریہ کی سربراہی میں جس طرح سے سی ٹی ڈی نے امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کے قلع قمع کرنے میں قربانیاں دی ہیں اسی طرح سے وہ دن دور نہیں جب سیکورٹی فورسز کی بدولت بلوچستان امن کا گہوارہ بنے گا