Live Updates

انجمن تاجران کاایک ماہ میں پیٹرولیم قیمتوں میں دوسری بار اضافے پر تشویش کا اظہار

مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ،پیٹرولیم پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز میں کمی کی جائے ‘صدر اشرف بھٹی

بدھ 16 جولائی 2025 13:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے ایک ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں دوسری بار بڑے اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ، مہنگائی اور ٹیکسوں کے بھرمار کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے کاروبار وں میں بھی شدید مندی کا رجحان ہے ،حکومت پیٹرولیم پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح میں کمی کرے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر مقررہ حد سے زیادہ ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں ،حکومت عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات پرٹیکسز میں کمی لا کر عوام کو ریلیف دے ۔حکومت محکموں اور وزراء کے دفاتر کے اخراجات میں کمی کرے ، بڑے عہدوں پر کام کرنے والے سرکاری افسران کودی جانے والی غیر معمولی مراعات میں کمی کی جائے تاکہ عوام پر بھی بوجھ کم ہو سکے ۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات