Live Updates

مون سو ن بارشوں کے دوران لیسکو کا آپریشنل سٹاف ہائی الرٹ ، بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ، ترجمان

بدھ 16 جولائی 2025 13:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کا آپریشنل سٹاف چیف ایگزیکٹیولیسکو انجنئیر محمد رمضان بٹ کی ہدایت کے مطابق بمعہ افسران مون سون کی شدید بارشوں کے پیشِ نظر ہائی الرٹ ہے۔ لیسکو ترجمان کے مطابق انجینئر محمد رمضان بٹ نے تمام چیف انجینئرز، ایکسینز اور ایس ڈی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود رہ کر صورتحال کی نگرانی کریں اور ہیوی مشینری و ضروری سامان سمیت مکمل تیاری کے ساتھ سٹینڈ بائی رہیں۔

اس وقت لیسکو کے تمام کنٹرول رومز 24 گھنٹے فعال ہیں اور موسم کی صورتحال پر مسلسل نگرانی جا ری ہے۔ لیسکو ریجن میں بجلی کی ڈیمانڈ 2900 میگاواٹ، الوکیشن 2850 میگاواٹ جبکہ ڈران2700 میگاواٹ ہے۔ لیسکو ریجن میں ٹوٹل 38 فیڈرز انڈر فالٹ ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے جس میں ناردرن سرکل کے 04 فیڈرز، سنٹرل سرکل کے 06 فیڈرز، ایسٹرن سرکل کے 7 فیڈرز، اوکاڑہ سرکل کے 04 فیڈرز، سدرن سرکل کے03 فیڈرز، قصور سرکل کے 06 فیڈرز، شیخوپورہ سرکل کے 05 فیڈرز اور ننکانہ سرکل03 فیڈرز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ سمیت اعلی افسران خود پاور ڈسٹری بیوشن سینٹر میں موجود ہیں اور بارش کے دوران بجلی کی بحالی کے اقدامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ سی ای او لیسکو نے ہدایت کی ہے کہ فیلڈ سٹاف کام کے دوران تمام حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی شکایت یا فالٹ کی صورت میں فوری طور پر لیسکو ہیلپ لائن 118 یا لیسکو لائٹ موبائل ایپ کے ذریعے رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات