شاہ غلام قادر کا دورہ برطانیہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،شرافت علی خلجی

ان شاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہو گا شاہ غلام قادر وزیراعظم آزادکشمیر ہونگے

بدھ 16 جولائی 2025 16:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے کہا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کا دورہ برطانیہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے مسلم لیگ ن برمنگھم کا کامیاب جلسہ یہ ثابت کرتا ہے کہ اوورسیز کشمیری مسلم لیگ ن سے بے حد محبت اور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ان شاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہو گا شاہ غلام قادر وزیراعظم آزادکشمیر ہونگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی اچھل کود سے مسلم لیگ ن کو کوئی فرق نہیں پڑتا مسلم لیگ ن ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور مسائل حل کرنے کا ہنر بھی جانتی ہے مسلم لیگ ن کی دن بدن مضبوطی اور کامیابی کے لئے صدر جماعت شاہ غلام قادر کی کوششیں اور کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ ہم سب کارکنان کو اپنی صفوں میں اتحاد رکھنا ہو گا اور قائد پاکستان صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کا پیغام ہر گلی اور ہر کوچے میں پہنچانا ہو گا مسلم لیگ ن نے اپنے سابقہ دور کے اندر آزاد جموں وکشمیر بھر میں تعمیر وترقی کا جال بچھایا نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار مہیا کیا۔ان کا کہنا تھا میں دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے میں مسلم لیگ ن کا نظریاتی کارکن ہوں اور نظریاتی کارکنوں کی قدر کرنا جانتا ہوں۔