Live Updates

مظفرآباد،عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والے چند ضمیر فروش بن گئے لیکن عوام پوری قوت کے ساتھ پی ٹی آئی کیساتھ ہے، خواجہ شفیق احمد

بدھ 16 جولائی 2025 16:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والے چند ضمیر فروش بن گئے لیکن عوام پوری قوت کے ساتھ پی ٹی آئی کیساتھ ہے۔ انشا اللہ یہ جدوجہد عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی۔آزاد کشمیر کے غیور اور جرات مند لوگوں نے ثابت کر دیا کہ کشمیر کل بھی اپنے سفیر و محسن عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹری جنرل خواجہ شفیق احمد نے شاندار جلسہ عام کے بعد گھر واپس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خواجہ شفیق کا کہنا تھاکہ آزاد کشمیر میں ایڈوانس سیاسی بندر بانٹ کے دوران تحریک انصاف کوٹلی کے زیر انتظام کامیاب اور پرجوش پروگرام نے نام نہاد سیاستدانوں پر یہ عیاں کر دیا ہے کہ فیصلہ ابھی عوام کے ہاتھ میں ہے نہ کے پیسے دے دے کر دوسری جماعتوں میں شامل ہونے والوں کے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہیں نوجوان ان کے شانہ بشانہ کٹ مرنے کے لیے تیار ہیں۔آمدہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سردار عبد القیوم خان کی قیادت میں دو تہائی اکثریت حاصل کر کے کلین سویپ کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات